Saturday, June 7, 2014



آئمہ طریقت میں سے ایک بزرگ ' حضرت مالک بن دینار رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ ہیں – 
آپ حضرت حسن بصری رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے مصاحب و مرید ہیں – طریقت میں آپ کا بلند مقام ہے – آپ کے والد کا نام دینار تھا جو کہ غلام تھے آپ غلامی کی حالت میں پیدا ہوے تھے – آپ کی توبہ کا واقعہ یہ ہے کہ ایک رات آپ ایک جماعت کے ساتھ محفل رقص و سرور میں تھے جب تمام لوگ سو گئے تو اس طنبورہ سے جسے بجایا جا رہا تھا آواز آئی " اے مالک کیا بات ہے توبہ میں دیر کیوں ہے ؟ " آپ نے تمام دوست احباب چھوڑ کر اور حضرت حسن بصری رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت میں حاضر ہو کر سچی توبہ کی اور اپنا حال درست کر کے ثابت قدم رہے۔

اِس کے بعد آپکی شان اِس قدر بلند ہوئی کہ ایک مرتبہ جب آپ کشتی میں سفر کر رہے تھے ایک تاجر کا موتی کشتی میں گم ہو گیا،باوجود یہ کہ آپکو علم تک نہ تھا لیکن تاجر نے آپ پر سرقہ کی تہمت لگائی آپ نے آسمان کی طرف منہ اُٹھایا۔۔۔ اُسی لمحہ دریا کی تمام مچھلیاں منہ میں موتی دبائے سطحِ آب پر اُبھر آئیں۔آپ نے اُن میں سے ایک موتی لے کر اُس تاجر کو دے دیا اور خود دریا میں اُتر گئے اور پانی پر گزر کر کنارے پر پہنچ گئے۔۔۔

#کشف المحجوب

No comments:

Post a Comment