حضرت با یزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ لوگوں نے مجھے بتایا کہ فلاں شہر میں اللہ کا ولی رہتا ہے۔ میں اُٹھا اور اُس کی زیارت کی غرض سے سفر شروع کر دیا۔جب میں اُس کی مسجد کے پاس پہنچا تو وہ مسجد سے نکل رہا تھا میں نے دیکھا کہ منہ کا تھوک فرشِ مسجد پر گر رہا ہے۔میں وہیں سے واپس لوٹ پڑا اور اُسے سلام تک نہ کیا۔میں نے کہا کہ ولی کے لئے شریعت کی پاسداری ضروری ہے تا کہ حق تعالی اس کی ولایت کی حفاظت فرمائے،اگر یہ شخص ولی ہوتا تو اپنے منہ کے تھوک سے مسجد کی زمین کو آلودہ نہ کرتا اِس کا احترام کرتا۔
اُسی رات حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے خواب میں دیکھا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا اے با یزید ! جو کام تم نے کیا ہے اِس کی برکتیں تم ضرور پاو گے۔دوسرے دن ہی میں اِس درجے پر فائز ہو گیا جہاں آج تم سب مجھے دیکھ رہے ہو۔۔
No comments:
Post a Comment