اللہ تعالی نے براہیں نبوت کو آج تک باقی رکھا ہے اور اولیاء کو اِس کے اِظہار کا سبب بنایا ہے۔ تا کہ آیاتِ حق ، اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے دلایل ہمیشہ ظاہر ہوتے رہیں۔ اللہ تعالی نے اولیاء کو جہان کا والی بنایا ہے، یہاں تک کہ وہ خالص سنت ِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیروکار ہو کر رہے اور نفس کی پیروی کی راہوں کو چھوڑ دیا۔ آسمان سے رحمتوں کی بارش اِنہی کے قدموں کی برکت سے ہوتی ہے اور زمین میں جو کچھ اُگتا ہے وہ اِنہی کی برکت اور اِن کے احوال کی صفائی کی بدولت پیدا ہوتا ہے۔کافروں پر مسلمانوں کی فتح یابی اِنہی کے اِرادے سے ہے۔
No comments:
Post a Comment