Saturday, June 7, 2014

شیطان کو دیکھنے کی خواہش


حضرت جنید بغدادی رحمتہ الله علیہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میرے دل میں شیطان کو دیکھنے کی خواہش پیدا ہو ئی - ایک روز مسجد کے باہر کے دروازے پر کھڑا تھا کہ دور سے ایک بوڑھا آتا ہوا نظر پڑا - جب میں نے اس کی صورت دیکھی تو مجھ پر شدید نفرت کا غلبہ ہوا - جب وہ میرے قریب آیا تو میں نے کہا اے بوڑھے تو کون ہے ؟ کہ تیری مہیب شکل کو میری آنکھیں دیکھنے کی طاقت نہیں رکھتیں اور تیری موجودگی سے میرے دل کو سخت وحشت ہو رہی ہے ؟ اس نے کہا میں وہی ابلیس ہوں جس کے دکلھنے کو تم نے تمنا کی تھی -
میں نے کہا او ملعون ! حضرت آدم علیہ سلام کو سجدہ کرنے سے تجھے کس چیز نے باز رکھا ؟
شیطان نے کہا اے جنید تمہارا کیا خیال ہے کیا میں غیر خدا کو سجدہ کر لیتا ؟ 

حضرت جنید فرماتے ہیں کہ ابلیس کی یہ بات سن کر میں ہکا بکا اور ششدر رہ گیا اور مجھے کوئی جواب نہ بن پڑا - اتنے میں غائب سے ندا آئی 
’’اے جنید اس ملعون سے کہو تو جھوٹا ہے ! اگر تو فرمانبردار ہوتا تو تُو اس کے حکم سے کیوں انکار کرتا“ 

شیطان نے میرے دل کے اندر سے یہ آواز سنی تو وہ چیخا اور کہنے لگا کہ خدا کی قسم تم نے مجھے جلا دیا - پھر اچانک وہ غائب ہو گیا -

#کشف المحجوب

No comments:

Post a Comment