اپنے مقصد میں کامیابی دیکھی ہے ؟
انھوں نے فرمایا ہاں دو مرتبہ -
ایک اس وقت جب میں کشتی میں سوار تھا اور کسی نے مجھے نہیں پہچانا کیونکہ میں پھٹے پرانے کپڑے پہنے ہوئے تھا ، اور بال بھی بڑھ گئے تھے -
ایسی حالت تھی کہ کشتی کے سب سوار میرا مذاق اڑا رہے تھے -
ان میں ایک مسخرہ اتنا جری تھا کہ وہ میرے پاس آکر سر کے بال نوچنے لگا - اور میرا مذاق اڑنے لگا -
اس وقت میں نے اپنی مراد پائی ، اور اس خراب لباس اور شکستہ حالی میں مسرت محسوس ہوئی یہاں تک کہ میری یہ مسرت انتہا کو پہنچی -
کہ وہ مسخرہ اٹھا اور اس نے مجھ پر پیشاب کر دیا -
اور دوسری مرتبہ اس وقت جبکہ میں ایک گاؤں میں تھا اور وہاب شدید بارش ہوئی -
سردی کا موسم تھا گدڑی بھیگ گئی اور ٹھنڈک نے بے حال کر دیا -
میں نے مسجد کی طرف رخ کیا لوگوں نے وہاں ٹھہرنے نہ دیا -
دوسری مسجد کی طرف گیا وہاں بھی امان نہ ملی -
پھر تیسری مسجد کی طرف گیا وہاں بھی یہی سلوک ہوا-
سردی میری قوت برداشت سے باہر ہو گئی -
آخر کار میں حمام کی بھٹی کے آگے گیا اور اپنے دامن کو آگ پر پھیلا دیا -
اس دھوئیں سے میرے کپڑے اور چہرہ سیاہ ہوگیا -
اس رات بھی میں اپنی مراد کو پہنچا۔۔
#کشف المحجوب
No comments:
Post a Comment