Saturday, June 21, 2014

فرشتوں کی نخوت

جب فرشتوں کی نخوت حد سے بڑھ گئی اور ہر ایک نے اپنے معاملہ کی صفائی کو دلیل بنا کر بنی آدم کے بارے میں زبانِ ملامت دراز کی تو حق تعالی نے چاہا کہ اُن کا حال اُن پر ظاہر فرمائے۔چنانچہ فرمایا کہ اے فرشتو ! اپنے میں سے تین ایسے بزرگ افراد کو منتخب کر لو جن پر تمہیں اعتماد ہو۔وہ زمین پر جا کر زمین کے خلیفہ ہو جائیں اور مخلوقِ خدا کو راہِ راست پر لائیں اور بنی آدم میں عدل و انصاف قائم کریں۔
فرشتوں نے تین فرشتے  چُن لئے اُن میں سے ایک تو زمین پر آنے سے پہلے ہی زمین کی آفتوں کو دیکھ کر پناہ مانگ گیا۔چنانچہ اللہ تعالی نے اُس فرشتہ کو روک لیا اور باقی دو فرشتے زمین پر آئے۔ اللہ تعالی نے اُن دونوں کی سرشت اور خِلقت کو بدل دیا تا کہ کھانے پینے کے خواہشمند ہو کر شہوت کی طرف مائل ہوں۔یہاں تک کہ اُس پر اُنہیں مستوجب سزا بنا یا۔اِس طرح فرشتوں نے بنی آدم کی فضیلت کا اندازی کر لیا۔

#کشف المحجوب

No comments:

Post a Comment