Saturday, June 7, 2014

ایک حبشی عابد



حضرت حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ ایک حبشی عابد ویرانوں میں رہا کرتا تھا۔ ایک دن میں بازار سے کچھ خرید کر اُس کے پاس لے گیا۔اُس نے پوچھا کیا چیز ہے؟
میں نے کہا کہ کچھ کھانے کی چیزیں ہیں اس خیال سے لایا ہوں کہ شاید تمہیں حاجت ہو۔
وہ میری طرف دیکھ کر ہنسا اور ہاتھ کا اشارہ کیا۔
میں نے دیکھا کہ اُس ویران مکان کے تمام اینٹ پتھر سونے کے بن گئے ہیں میں اپنے کئے پر شرمندہ ہوا اور جو لے گیا تھا اُسے چھوڑ کر عابد کے رعب سے بھاگ کھڑا ہوا۔

#کشف المحجوب

No comments:

Post a Comment