حضرت ابراہیم بن ادھم رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک چرواہے کے پاس سے گزرا اور اُس سے پانی مانگا۔اُس نے کہا میرے پاس دودھ ہے پانی کیوں مانگتے ہو؟
میں نے کہا مجھے پانی ہی چاہئے ۔
وہ اُٹھا اور ایک لکڑی کو پتھر پر مارا ۔اُس پتھر سے صاف و شیریں پانی جاری ہو گیا۔ اُس کو دیکھ کر میں حیران ہوگیا۔
اُس نے مجھ سے کہا حیرت و تعجب نہ کرو جب بندہ حق تعالی کا فرمانبردار ہو جاتا ہے تو سارا جہان اُس کے حکم کے تابع ہو جاتا ہے۔
No comments:
Post a Comment