Sunday, March 12, 2017

10



جس کام میں نفسانی اغراض شامل ہو جائیں تو اس کام سے برکت  جاتی رہتی ہے

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ
-------------------
11



کسی کام میں نفسانی دخل یہ ہے کہ بندہ اپنے کام میں حق تعالی کی خوشنودی کو ملحوظ نہ رکھے۔

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

------------------------
12



نفس کے فتنوں کی کوئی حد و غایت نہیں ہے اور نہ ہی اس کی ہوس کاریوں کا کوئی شمار ہے

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

------------------------------
13



حقائق اشیاء کے معانی و مطالب اُسی ہر کھلتے اور منکشف ہوتے ہیں جس کو خاص اُسی لئے پیدا کیا گیا ہو۔ اس کے ماسوا کے لئے یہ ممکن نہیں ہے۔

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

----------------
14



وہ لوگ جن کی سرشت و عادت ہی انکارِ حق ہو اور باطل پر قائم و برقرار رہنا ہی جن کا شعار ہو،  وہ مشاہدہ حق کی راہ سے ہمیشہ محروم رہیں گے۔

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

----------------------
15



اللہ تعا لی نے ہمیں ایسے زمانے میں پیدا فرمایا ہے  کہ لوگوں نے اپنی خواہشات کا نام شریعت، حبِ جاہ کا نام عزت،  تکبر کا نام علم،  اور ریا کاری کا نام تقوٰی رکھ لیا ہے۔ اور دل میں کینہ چھپانے کا نام حلم، مجادلہ کا نام مناظرہ،  محاربہ و بیوقوفی کا نام عظمت ، نفاق کا نام وفاق،  آرزو و تمنا کا نام زہد،  ہذیانِ طبع کا نام معرفت،  نفسانیت کا نام محبت، الحاد کا نام فقر،  انکار و وجود کا نام صفوت، بے دینی و زندقہ کا نام فنا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کو ترک کرنے کا نام طریقت رکھ لیا ہے۔

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

--------------------------------- 
16



یار دکھو کہ اللہ تعالی نے اس جہان کو محلِ حجاب بنایا ہے تاکہ اپنے اپنے عالم میں ہر طبیعت حق تعالی کے فرمان سے سکون و قرار حاصل کر سکے اور اپنے وجود کو اُسکی توحید میں گم کر دے

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

---------------------------
17



اس جہان میں روحیں اپنے جسموں کے ساتھ ملحق ہو کر  مقامِ اِخلاص سے ہٹ کر ایسی مغرور ہو گئیں ہیں کہ اِن کی عقلیں اسرارِ الہی کے ادراک سے عاجز اور وہ روحیں قربِ حق سے مستور و محجوب ہو گئی ہیں۔ جس کا انجام یہ ہوا کہ آدمی اپنی ہستی کے سبب غفلت کی تاریکی میں غرق ہو گیا اور مقام خصوصیت میں اپنی ہستی کے حجاب کے سبب عیب دار بن گیا۔

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

-------------------------------
18



تھوڑے سے علم کے لئے بہت ذیادہ عمل درکار ہے۔ علم و عمل دونوں باہم  لازم و ملزوم ہیں

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

-----------------------
19



پہلے اپنے علم پر عمل کرو تاکہ اس کے بعد اس کی برکت سے دیگر علوم کی راہیں تم پر کھل جائیں

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

---------------------
20



وہ شخص جو علم کو دنیاوی عزت و جاہ کی غرض سے حاصل کرتا ہے درحقیقت وہ عالم کہلانے کا ہی مستحق نہیں ہے۔

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

---------------------
21


علم بذاتِ خود بلند مرتبہ ہے۔ اس سے بڑھ کر اور کوئی مرتبہ ہے ہی نہیں

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

-------------------------
22



بندے کا علم وقت کے ساتھ فرض کیا گیا ہے۔ یعنی جس وقت پر جس علم کی ضرورت ہو خواہ وہ ظاہری ہو یا باطنی اس کا حاصل کرنا فرض کیا گیا ہے۔

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

-------------
23



ظاہر حال باطنی کیفیت کے بغیر نفاق ہے

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

-------------------
24



ظاہر شریعت بغیر باطن کے ناقص و نا مکمل۔  اور باطن بغیر ظاہر کے ہوا و ہوس۔ 

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

----------------------
25



جس کو معرفت کا علم نہیں اُسکا دل جہل سے مردہ ہے

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

------------------------------
26



کافروں کے دل مردہ ہیں کیونکہ وہ خدا کی معرفت سے بے بہرہ ہیں۔ اہلِ غفلت کا دل بیمار ہے کیونکہ وہ اللہ کے فرمان سے بہت دور ہے۔

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

-------------------------
27



غافل علماء وہ ہیں جنہوں نے دنیا کو اپنے دل کا قبلہ بنا رکھا ہے اور شریعت میں آسانی کے متلاشی رہتے ہیں۔ بادشاہوں کی پرستش کرتے اور ظالموں کا دامن پکڑتے ہیں۔

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

--------------------------
28



جاہل صوفیاء وہ ہیں جن کا کوئی شیخ و مرشد نہ ہو۔ اور کسی بزرگ سے اُنہوں نے ادب حاصل نہ کیا ہو ، مخلوقِ خدا کے درمیان بن بلائے مہمان کی طرح خود بخود پہنچ گئے ہوں، اُنہوں نے زمانے کی ملامت کا مزہ نہ چکھا ہو۔

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

----------------------------------
29



جو شخص تحصیل علم نہیں کرتا اور اپنے جہل پر مصر رہتا ہے ہمیشہ مشرک رہتا ہے

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

-------------------
30



راہِ حق میں درویشی کا بڑا مرتبہ ہے اور درویشوں کو بڑے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

-------------------
31



بارگاہِ احدیت میں فقراء کا بڑا مقام و درجہ ہے۔ خدا نے اِن کو خاص منزلت و مرحمت سے نوازا ہے

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

------------------------------
1



فقر و مسکینی کی نرالی شان ہے اور اس کی رسم عجیب ہے۔ حقیقی رسم و اضطرار ہے۔ اس کی حقیقت اقبال اختیاری یعنی بخندہ پیشانی افلاس و اضطرار کو قبول کرنا ہے

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

----------------------------------------
2



حق تعالی کے اولیاء اور اُس کے محبوبوں کی زندگیاں الطاف خفی میں چھپی ہوتی ہیں

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

-----------------------------------------
3



یہ دنیا نا فرمانوں کی جگہ ہے اس کے اسباب سے تعلق رکھنا صحیح نہیں ہو سکتا

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

-----------------
4



فقر کے ترازو  کے پلڑے میں دونوں جہان مچھر کے پر کے برابر  بھی وزن نہیں رکھتے

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

-----------------------------------------------
5



درویش غافل نہیں ہوتا

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

--------------------------
6



راضی ہونا حصولِ خلعت کے لائق بناتا ہے

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

------------------------------
7



حقیقی عزت وہی ہے جس سے بندہ کی بارگاہِ حق میں حضوری ہو، اورذلیل و حقیر ہے وہ شے جس سے بندہ حق سے دور ہو۔

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

--------------------------------
8




فقر کی بلائیں حضوری کی علامت ہیں

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

----------------------

9



غنا و تونگری کی راحت دوری و غیبت  کا نشان ہے

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

----------------------
10



جب خلقِ خدا تمہیں درویش کہہ کر پکارے اور وہ تمہارا حق ادا کرے تو تم اپنی درویشی کے حق کا جائزہ لیا کرو کہ یہ حق کس طرح ادا ہو رہا ہے۔

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

-----------------------------
11



لوگوں میں وہ شخص انتہائی پست و ذلیل ہے کہ لوگ اسے درویش جانیں اور وہ خود ایسا نہ ہو۔

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

----------------------------
12



مشائخِ طریقت اور عارفان حقیقت کو صوفی کہتے ہیں اور مریدین و متعلقین اور سالکینِ معرفت کو متصوف

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

-------------------------
13



صوفی وہ ہے جو خود کو فنا کر کے حق کے ساتھ مل جائے اور خواہشاتِ نفسانیہ کو مار کر حقیقت سے پیوستہ ہو جائے۔

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

-------------------------------
14



جسے وصل نصیب ہو گیا  وہ مقصود کو پانے اور مراد کو حاصل کرنےمیں اپنے نفسانی قصد و ارادہ سے بے نیاز ہو گیا۔

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

----------------------------------------
15



باطن کو حق تعالی کی مخالفت سے محفوظ رکھو کیونکہ دوستی موافقت کا نام ہے اور موافقت مخالفت کی ضد ہے۔

کشف المحجوب
سید علی ہجویریؒ

------------------------
16



حق تعالی کے ساتھ نیک خوئی یہ ہے کہ اُس کی قضا و قدر پر راضی رہے۔ اور خلق کے ساتھ نیک خوئی یہ ہے کہ حق تعالی کی رضا کی خاطر مخلوق کی صحبت کا بار  برداشت کرے۔

کشف المحج