2016-10-18
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
---------------------------
18
﷽
تھوڑے سے علم کے لئے بہت زیادہ عمل
درکار ہے۔ علم و عمل دونوں لازم و ملزوم ہیں
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
---------------------------
19
﷽
اپنے علم پر عمل کرو تاکہ اس کے بعد اس کی برکت سے دیگر علوم کی راہیں تم پر کھل جائیں
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
------------------------
20
﷽
وہ شخص جو علم کو دنیاوی عزت و جاہ کی غرض سے حاصل کرتا ہے درحقیقت وہ عالم کہلانے کا مستحق نہیں
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
-----------------------------
21
﷽
علم بذاتِ خود بلند تر مرتبہ ہے۔ اس سے بڑھ کر اور کوئی مرتبہ ہے ہی نہیں
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
------------------------------------
22
﷽
بندے کا علم وقت کے ساتھ فرض کیا گیا ہے یعنی جس وقت پر جس علم کی ضرورت ہو خواہ وہ ظاہر میں ہو یا باطن میں اُس کا حاصل کرنا فرض ہے
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
------------------
23
﷽
ظاہر حال باطنی حقیقت کے بغیر نفاق ہے
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
---------------------------
24
﷽
ظاہرِ شریعت بغیر باطن کے ناقص و نامکمل ہے اور باطن بغیر ظاہر کے ہوا و ہوس
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
----------------------------
25
﷽
جس کو معرفت کا علم نہیں اس کا دل جہل سے مردہ ہے
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
------------------------------------
26
﷽
کافروں کا دل مردہ ہے کیونکہ وہ خدا کی معرفت سے بے بہرہ ہیں ، اہلِ غفلت کا دل بیمار ہے کیونکہ وہ اللہ کے فرمان سے بہت دور ہیں
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
------------------------------
27
﷽
غافل علماء وہ ہیں جنہوں نے دنیا کو اپنے دل کا قبلہ بنا رکھ اہے اور شریعت میں آسانی کے متلاشی رہتے ہیں ۔ بادشاہوں کی پرستش کرتے ، ظالموں کا دامن پکڑتے ہیں
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
--------------------------------
28
﷽
جاہل صوفیاء وہ ہیں جن کا کوئی شیخ و مرشد نہ ہو، اور کسی بزرگ سے اُنہوں نے تعلیم و ادب نہ لیا ہو۔ مخلوقِ خدا کے درمیان بن بلائے مہمان کی طرح خود بخود کود کر پہنچ گئے ہوں۔ اُنہو ں نے زمانے کی ملامت کا مزہ نہ چکھا ہو
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
-------------------------------
29
﷽
طبیعت کے نزدیک علم کے مطابق عمل کرنے کے مقابلے میں آگ پر پاوں رکھنا زیادہ آسان ہے۔
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
-------------------------------
30
﷽
جاہل کے دل پر ہزار بار پل صراط سے گزرنا اس سے زیادہ آسان ہے کہ ایک علمی مسئلہ سیکھے۔
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
----------------------------------------------
31
﷽
فاسق کے لئے جہنم میں خیمہ نصب کرنا اس سے زیادہ محبوب ہے کہ وہ کسی ایک علمی مسئلہ پر عمل پیرا ہو
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
-----------------------------------------------------
1
﷽
بندہ بندگی کے علم کے سوا کچھ نہیں سیکھ سکتا
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
---------------------
2
﷽
جو شخص تحصیل علم نہیں کرتا اور اپنے جہل پر مصر رہتا ہے ، ہمیشہ مشرک رہتا ہے
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
--------------------------------
3
﷽
راہِ حق میں درویشی کا عظیم مرتبہ ہے اور درویشوں کو بڑے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
----------------------
4
﷽
فقر مسکینی کی نرالی شان ہے اور اس کی رسم عجیب ہے۔اس کی حقیقت اقبال اختیاری یعنی بخندہ پیشانی افلاس و اضطرار کو قبول کرنا ہے
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
-------------------------------------
5
﷽
درویش وہ ہے کہ اس کے پاس کچھ نہ ہو۔ اور کوئی چیز اسے خلل انداز نہ کرے نہ وہ اسبابِ دنیا کی موجودگی سے غنی ہو اور نہ اس کے نہ ہونے سے محتاج،اسباب کا ہونا اور نہ ہونا دونوں اس کے فقر میں یکساں ہوں۔ بلکہ اسباب کی غیر موجودگی میں زیادہ خوش و خرم رہتا ہو،
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
------------------------
6
﷽
حق تعالیٰ کے اولیاء اور اس کے محبوب بندوں کی زندگیاں الطاف خفی میں چھپی ہوتی ہیں
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
--------------------------------
7
﷽
یہ دنیا نا فرمانوں کی جگہ ہے، اس کے اسباب سے تعلق رکھنا صحیح نہیں ہو سکتا
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
----------------------------------
8
﷽
فقر کے ترازو کے پلڑے میں دونوں جہان مچھر کے پر کے برابر بھی وزن نہیں رکھتے
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
----------------------------------
9
﷽
انسان کو محتاج و فقیر ہی پیدا ہوا ہے
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
-----------
10
﷽
درویش غافل نہیں ہوتا
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
---------------
11
﷽
راضی ہونا حصولِ خلعت کے لائق بناتا ہے
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
------------------------
12
﷽
حقیقی عزت وہی ہے جس سے بندے کی بارگاہِ حق میں حضوری ہو۔
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
----------------
13
﷽
فقر کی بلائیں حضوری کی علامت ہیں
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
----------------------
14
﷽
غنا و تونگری کی راحت دوری و غیبت کا نشان ہے
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
-------------------------
15
﷽
آدمی کی تمام صفتیں آفت ہیں
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
------------------------
16
﷽
صوفیاء کرام اپنے اخلاق و معاملات کو مہذب و پاکیزہ بنا کر طبعی آفتوں سے نفرت کرتے اس بناء پر انہیں صوفی کہا جاتا ہے
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
-----------------------------------
17
﷽
حق و صداقت کی راہ میں اگر تم صوفی بننا چاہو تو جان لو صوفی ہونا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی صفت ہے
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
---------------------------------------
18
﷽
مشائخ طریقت اور عارفانِ حقیقت کو صوفی کہتے ہیں اور مریدین و متعلقین اور سالکینِ معرفت کو متصوف کہتے ہیں
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
------------------------------
19
﷽
صوفی وہ ہے جو خود کو فنا کر کے حق کے ساتھ مل جائے اور خواہشات نفسانیہ کو مار کر حقیقت سے پیوستہ ہو جائے
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
--------------------------------------
20
﷽
جسے وصل حاصل ہو گیا وہ مقصود کو پانے اور مراد کو حاصل کرنے میں اپنے نفسانی قصد و ارادے سے بے نیاز ہوگیا
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
-----------------------------------
21
﷽
؎باطن کو حق تعالی کی مخالفت سے محفوظ رکھو۔ کیونکہ دوستی موافقت کا نام ہے
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
----------------------------------------
22
﷽
حق تعالی کے ساتھ نیک خوئی یہ ہے کہ اس کی قضاء و قدر پر راضی رہے اور خلق کے ساتھ نیک خوئی یہ ہے کہ حق تعالی کی رضا کی خاطر مخلوق کی صحبت کا بار برداشت کرے
کشف المحجوب
حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ
------------------------------